28 اکتوبر، 2016، 4:15 PM

کوئٹہ میں وہابی تنظیم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں وہابی تنظیم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کر پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں ملوث وہابی تنظيم لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مار کر پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں ملوث  وہابی تنظيم لشکر جھنگوی کے 4  دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات 27 اکتوبر کی رات  وہابی دہشت گرد اور کالعدم گروپ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کی ٹیم نے کوئٹہ میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا۔ ایک مقامی سینئر پولیس افسر عبداللہ آفریدی کے مطابق  اے ٹی ایف ٹیم سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ادھر ایک پولیس عہدیدار نے آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق وہابی تنظیم  لشکر جھنگوی سے تھا۔یاد  رہے کہ لشکر جھنگوی سے منسلک ایک گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے داعش کے ساتھ مل کر پیر 24 اکتوبر کی رات سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ کرکے 60 سے زائد پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور 100 سے زائد کو زخمی کیا، جبکہ واقعے میں 3 وہابی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ داعش اور لشکر جھنگوی نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی تصاویر بھی جاری کی تھیں، جن میں سے ایک ان 4 دہشت گردوں سے بہت حد تک مشابہت رکھتا ہے جنھیں سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات کوئٹہ میں ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق وہابی پہلے پاکستان کے وحجود کے خلاف تھے اور اب پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں وہابیوں کو سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے جبکہ سعودی عرب کو امیرکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے۔

News ID 1867914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha